فیصل آباد پولیس کا جنوبی وزیرستان کے طلبہ پرافغانیوں کے نام پرتشدد اور گرفتاری

جنوبی وزیرستان کے رہائشی مدرسے کے طلبہ کو فیصل آباد میں پولیس نےمبینہ طور پرافغانیوں کے نام پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تھانے میں بند کردیا.

جمعیت علما اسلام کے رہنما اور جنوبی وزیرستان اپر سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مولانا عصام الدین نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹانک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ گذشتہ روز فیصل آباد میں زیر تعلیم مدرسے کے کچھ طلبہ نے ہم سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ہمیں ایک ہفتہ تک جیل میں‌رکھا گیا،انھیں‌کہا گیا کہ تم افغانی ہو تمھارے شناختی کارڈ جعلی ہیں.

انہوں نے کہاکہ پشتون طلبہ خصوصی طور پر قبائلی طلبہ کو افغانیوں کے نام پر ٹارچر کیا جارہاہے،جیلوں‌میں‌ڈالا جارہاہے اور مذید ایسے کتنے لوگ ہوں گے ہو جو اس نام پر جیلوں میں ہوں‌گے.

مولانا عصام الدین جن طلبہ نے ہم سے رابطہ کیا تھا انہوں نے بتایا کہ ہمیں‌3 سے 4 دن سخت ریمانڈ دیا گیا.

سابق ممبرصوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پشتون طلبہ کو افغانیوں کے نام پر تنگ نہ کیا جائے،اسی طرح یونیورسٹیوں‌میں‌زیر تعلیم طلبہ کو بھی تنگ نہ کیا جائے.