ڈیرہ اسماعیل خان،درابن میں مسلح افراد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین کے گھر جلادیئے

(ویب ڈیسک)
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں نامعلوم افراد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین کے گھر جلادیئے۔

گھروں کو جلانے کا واقعہ کوٹ لعلو کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ مقامی زرائع کے مطابق 30 سے 40 کے درمیان مسلح افراد نے 4 گھر جلادیئےہیں۔

جلائے گھر قانون نافذ کرنے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین کے تھے جن میں شیر اکبر (ایف سی قلعہ درازندہ)، نورہ دین (ایف سی)، اکبر زمان (بلوچستان ایف سی)، اور سید اکبر (پاک آرمی) شامل ہیں۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں