زاہد وزیر
شمالی وزیرستان میں 4 ماہ کے تعطل کے بعد آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائیگا۔
شمالی وزیرستان میں دو روز قبل انتظامیہ اور مقامی کمیٹی اتمانزئی جرگہ کے درمیان مذاکرات کئے گئے۔
مذاکرات کے بعد اتمانزئی جرگہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پولیو سے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا ۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان منظور آفریدی کا کہنا ہے کہ کامیاب مذاکرات کے بعد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ مہم کے دوران 1 لاکھ 43 ہزار 177 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
منظور آفریدی کے مطابق 582 پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر 1400 پولیس کے جوان معمور ہیں، پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے اہلکار بھی پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔
یاد رہے کہ اتمانزئی جرگہ نے اگست کے مہینے میں مطالبات پورے نا ہونے پر شمالی وزیرستان کے اندر پولیو مہم پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔