اے این پی کے سینئر رہنما مولانا خانزیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےساتھی سمیت جاں بحق

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما مولانا خانزیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ پر پیش آیا، جہاں مولانا خانزیب کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں مولانا خانزیب اور گاڑی میں سوار ان کے چار ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم مولانا خان زیب ساتھی سمیت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

وہ ساتھیوں کے ہمراہ 13 جولائی کو ہونے والے امن پاسون کے لیے کمپین کر رہے تھے۔

پولیس نے واقعے کے تحقیقات شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں