شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سرکاری ٹیچر جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری حکام کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات کو میرعلی تحصیل کے خدرخیل گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے محمد یوسف نامی سرکاری ٹیچر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد لاش ہیڈکواٹر ہسپتال میرعلی منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کی گئی۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں۔ کچھ روز قبل 6 حجاموں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور ان کی لاشیں موسکی گاؤں میں کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔