خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اور نجی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق گرم علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ مڈل سے ہائر کلاسز تک اسکولوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک مقرر کی گئی ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سرمائی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک چھٹیاں ہوں گی.