امریکہ میں‌زیرتعلیم جنوبی وزیرستان کے سلمان احمد محسود کا اعزاز

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے طالب عالم سلمان احمد محسود کوامریکہ کی نیشنل سوسائٹی آف ہائی اسکول اسکالرز (NSHSS) نے ان کی تعلیمی قابلیت پر اعزاز سے نوازا ہے.

سلمان احمد محسود اس وقت ہڈن ویلی ہائی اسکول ورجینیا متحدہ امریکہ میں زیر تعلیم ہیں انھیں امریکہ کی نیشنل سوسائٹی آف ہائی اسکول اسکالرز (NSHSS) نے ان کی تعلیمی قابلیت پر اعزاز سے نوازا ہے۔

سلمان کو معزز تنظیم کی رکنیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے جو ان اعلیٰ سکالرز کو تسلیم کرتی ہے جنہوں نے شاندار قیادت، اسکالرشپ اور کمیونٹی کے عزم کا مظاہرہ کیا ہو ۔

NSHSSکے شریک بانی اور صدر جیمز ڈبلیو لیوس نے سلمان کی محنت، جذبہ، اور قابلیت کی تعریف کی.

انہوں‌نے کہا کہ NSHSS ایک رکن کے طور پر سلمان کو تاحیات رکنیت، سیکھنے کے عملی تجربات، وسائل، اور دوسرے اعلیٰ اعزازات حاصل کرنے والے طلباء سے رابطہ قائم کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے۔

لیوس نے کہا “ہم سلمان جیسے طالب علموں کو ان کی تعلیمی کامیابی کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔