جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں پولیس کی گاڑی پر حملے میں ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوگیا۔
جنوبی وزیرستان لوئر پولیس کے مطابق تھانہ اعظم ورسک کے ایس ایچ او عالمگیر محسود کی گاڑی پر کلوشہ کے علاقے پولیو ٹیم کو سکیورٹی دینے کے وقت عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔
پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان نصف گھنٹے تک جھڑپ جاری رہی جس کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند مارا گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر زخمی ہوگئے۔
حملہ آور مقابلے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے عسکریت پسندوں کا اسلحہ اور موٹرسائیکلیں ضبط کرلیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں سرچ اپریشن شروع ہے جبکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے مذیدفورس بیجھی گئی ہے۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔