کراچی جیل میں قیدجنوبی وزیرستان سے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جس کے بعد انھیں جیل سے جناح ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے ۔
علی وزیرکی بیماری اورجیل سے ہسپتال منتقل ہونے کی تصدیق پشتون تحفظ مومنٹ کے مرکزی رہنما عالمزیب محسود نے سوشل میڈیا پر جاری پیغامات کے زریعے کیا ہے۔عالمزیب محسود کے مطابق ہفتہ کی صبح پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما ایم این اے علی وزیرکی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انھیں جیل سے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
علی وزیر کی بیماری کی خبریں سوشل میڈیا پر جاری ہونے کے بعد کراچی میں پشتون تحفظ موومنٹ اور نیشنل ڈیموکرٹیک موومنٹ کے رہنما اور کارکنا ن ہسپتال پہنچ گئے اور ان کی عیادت کی ۔
Load/Hide Comments