علی وزیر کی آخری ایف آئی آر میں بھی ضمانت منظور

جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما علی وزیر کی آخری ایف آئی میں ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کی درخواست ضمانت پر گزشتہ سماعت میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے علی وزیرکی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کی ہے۔پولیس کے مطابق علی وزیرکے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ علی وزیر پر ملکی اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر 3 ایف آئی آر درج تھے جن میں دو ایف آئی آر میں پہلے ہی ان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہے۔