علی امین گنڈاپور پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کوپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کردیا گیا۔

دو روز قبل سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد عہدہ خالی تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پرسابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کوپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق علی اصغر کو پی ٹی آئی پختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔