ضلع چاغی کے علاقے شے سالار میں نامعلو م افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سیف الحسنی جاں بحق جبکہ دو افرا د زخمی ہوگئے ہیں .
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حاجی سیف الحسنی قبائلی رہنما مولوی محمد کے بھائی ہے اور واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے۔
فائرنگ سے گاڑی میں سوار حاجی پہلوان شے زئی اور ان کے بیٹے شیر احمد شے زئی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں آر ایچ سی چاغی میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہیں۔