جنوبی وزیرستان کے رکشہ ڈرائیور نے بھارتی کھلاڑی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور ارشد محسودنے بھارتی کھلاڑی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا.

بھارتی کھلاڑی چن مے شرما نے ایک منٹ 334 ایلٹر نیٹیو ایلبو سٹرائکس کئے تھے جبکہ ارشد محسود نےایک منٹ میں 373 ایلبو سٹرائکس کر کے انڈین ریکارڈ بڑے مارجن سے توڑ دیا.

ارشد محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا سے ہے اور وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں رکشہ چلاتے ہیں.ارشد محسود صدارتی ایوارڈ یافتہ گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں.

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان 100 سے زائد گینیز ریکارڈ رکھنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ عرفان محسود کے ڈیرہ اسماعیل خان میں‌موجود کلب میں تربیت لیتے ہیں اور اب تک اس کلب میں زیر تربیت 20 سے زائد نوجوان گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں.