ٹانک کے نواحی علاقے گومل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ کاواقعہ گذشتہ روز تھانہ گومل کی حدود میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹانک افتخار شاہ کے مطابق پولیس اہلکار گھر سے قریبی دکان جارہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور لواحقین کے لیے شہید پیکیج کا اعلان بھی کیا