خیبر پختونخوا کےضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں نجی اسکول کے باہر زور دار دھماکہ ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
دھماکہ اتنا زوردار تھا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خوگہ خیل میں نجی اسکول کے گیٹ کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا البتہ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں گذشتہ چند ماہ کے دوران سکولوں پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔8 مئی کو شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے پرائیوٹ سکول بموں سے اڑا دیا تھا۔28 مئی کو شمالی وزیرستان ہی کے سب ڈویژن رزمک میں شرپسندوں نے گرلز سکول کو جلا دیا .