وزیراعلی بلوچستان کے دورہ بلوچستان میڈیکل کمپلیکس(بی ایم سی) کے دوران خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والےمیل نرس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے 13 مارچ کی شب بی ایم سی کا دورہ کیا تھا۔ میل نرس محمد قاسم نے وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر خود کو ڈاکٹر ظاہر کیا تھا اوروزیراعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ بھی دی تھی۔
وزیراعلیٰ نے غلط بیانی پرنرس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعلی کی ہدایت کے مطابق بی ایم سی کے میل نرس کے خلاف بروری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ ایڈمنسٹریٹو آفیسر بی ایم سی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔