کراچی: پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

کراچی میں پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی ذوالفقار علی لاڑک کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے.

آئی جی سندھ پولیس کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے چیئرمین سی ٹی ڈی سندھ کے ڈی آئی جی ذوالفقار علی لاڑک ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں ڈی آئی جی جنوبی کراچی عرفان علی بلوچ، ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی محمد کریم خان، سی ٹی ڈی کے ایس ایس اپی آپریشنز کراچی طارق نواز اور انچارج سی ٹی ڈی کراچی ڈی ایس پی راجا عمر خطاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر واقع کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، تقریباً ساڑھے تین گھنٹے سے زائد مقابلے کے بعد عمارت کو دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا گیا تھا.