جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے دژہ غونڈئی میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک بچہ جاںبحق ،دوشدید زخمی ہوگئے ۔
مقامی زرائع کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح دژہ غونڈئی انٹرنیشنل سکول کے سامنے پیش آیا۔زخمی بچوں نے بتایا ہے کہ ان کو سڑک کے ساتھ بنی حفاظتی دیوار میں موجو د ایک تار نظر آئی جن کو اپنی طرف کھینچنے کے بعد دھماکہ ہوا۔
دھماکہ کےنتیجےمیں ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو شدید زخمی ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد وانہ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں دیا گیا تاہم حالت تشویشن ناک ہونے پر ڈیر ہ اسماعیل ریفر کردیا گیا ہے۔
مقامی زرائع کے مطابق جاںبحق اور زخمی بچوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔
خوجیل خیل قبیلے کے سربراہ ملک شہریار خان وزیر نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ خاندان کی مالی حالت ٹھیک نہیں لہذہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ متاثرہ بچوں کو علاج و معالجے کا خصوصی بندوبست کریں۔