جنوبی وزیرستان اپر، عسکریت پسندوں نے ٹرک نذرِ آتش کردی، ڈرائیور سمیت تین افراد اغوا

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا کے علاقے حبیب کوٹ میں عسکریت پسندوں نے ایک ٹرک پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی جبکہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت تین افراد کو اغوا کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹرک مکین سے لدھا میں تعینات 40 پنجاب آرمی یونٹ کے لیے سیمنٹ اور ریت لے جا رہا تھا کہ راستے میں حملے کا نشانہ بنا۔

عسکریت پسندوں نے ٹرک کو نذر آتش کر دیا اور اس میں موجود ڈرائیور محمد اللہ اور دو مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم تاحال مغویوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں