خیبرپختونخوا:سینیٹ کی سات نشستوں کے لیے 16 امیدوار،مراد سعید اور اعظم سواتی بھی شامل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی سات جنرل نشستوں کے لیے 16 امیدواروں کے نام جاری کر دیے ہیں۔

ان امیدواروں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے جبکہ متعدد آزاد حیثیت میں انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعظم سواتی، مراد سعید، خرم ذیشان اور فیض الرحمان امیدوار ہیں، مسلم لیگ (ن) نے نیاز احمد اور پاکستان پیپلز پارٹی نے محمد طلحہ محمود کو نامزد کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی طرف سے دلاور خان اور عطاء الحق نے کاغذات جمع کرائے ہیں.

آزاد امیدواروں میں فیصل جاوید، نورالحق قادری، عرفان سلیم، آصف رفیق، اظہر قاضی مشوانی، شفقت ایاز، محمد وقاص آفریدی اور مرزا محمد آفریدی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جانچ پڑتال، اعتراضات اور اپیلوں کے مراحل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ اس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ کا انعقاد متوقع شیڈول کے مطابق کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں