بنوں، جانی خیل میں دہشت گردوں کی جرگے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

ضلع بنوں کے تھانہ جانی خیل کی حدود میں قبائلی جرگے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سردی خیل گاؤں میں زمین کے تنازع پر جرگہ جاری تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے جرگے کا محاصرہ کیا اور جرگے میں شریک قبائلی رہنما ملک عیدنواز خان کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

مزاحمت پر دہشت گردوں نے جرگے کے شرکاء پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں بزرگ شہری بہادر جان سکنہ سردی خیل جاں بحق، جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں