پاکستان اور امریکہ کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے کا عزم

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی مفادات کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت امریکہ کا سرکاری دورہ کیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے دورے کے دوران امریکی فوجی اور سیاسی قیادت کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے امریکی محکمہ دفاع میں فضائیہ کے بین الاقوامی امور کی سیکرٹری کیلی ایل سیبولٹ اور امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ڈبلیوALLVINسے ملاقات کی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان عسکری تعاون اور تربیت کے موجودہ روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فریقین نے مستقبل میں اعلی سطح کے عسکری روابط کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے امریکی محکمہ خارجہ میں بیورو آف پولیٹیکل ملٹری افیئرز کے براؤن ایل اسٹینلے اور بیورو آف ساؤتھ اینڈ سنٹرل ایشین افیئرز کے ایرک میئر سے ملاقات کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کیپیٹل ہل میں اپنی مصروفیات کے دوران مائیک ٹرنر، رچ مک کارمک، اور بل ہوئزنگا سمیت امریکی کانگریس کے ممتاز ارکان کے ساتھ تعمیری بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں