خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں لونگ خیل سڑک پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار موٹرسائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی کے لیے تاجہ زئی جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔
شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اسرائیل اور ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق لونگ خیل سے تھا۔
واقعے کے بعد ملزمان اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔