ٹانک: ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جنوبی وزیرستان اپر اغوا

ضلع ٹانک میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت جنوبی وزیرستان اپر کو نامعلوم افراد نے مسجد کے باہر سے اغوا کر لیا۔

یہ واقع گزشتہ روز عشاء کی نماز کے بعد وزیر آباد کے ایگریکلچر کالونی میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق عمران خان وزیر مسجد سے باہر نکلے تو نامعلوم افراد نے انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اغوا کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

سیکیورٹی ادارے مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں