جنوبی وزیرستان اپر:سراروغہ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے تین بچیاں زخمی

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ میں گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے3 بچیاں‌زخمی ہوگئی .

مقامی زرائع کے مطابق گذشتہ روز گاؤں شابوزائی میں‌گھر پر مارٹر گولہ گر گیا ہےجس کے نتیجے میں‌تین بچیاں‌زخمی ہوگئی.

زخمی ہونے والی بچیوں میں10 سالہ ایمن،9 سالہ عافیہ اور 8سالہ سلمہ شامل ہیں.

واقعے کے بعد زخمی بچیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں‌کے درمیان‌جھڑپوں کے دورا ن شہری آبادی پر مارٹر گولے گرنے کے واقعے پیش آتے رہتے ہیں.

گذشتہ ماہ جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل شکتوئی میں گھر پر ماٹر گولا گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ گذشتہ سال نومبر میں تحصیل لدھا کے گاؤں سیگہ میں گھر پر مارٹر کا گولہ گرنے سے قربان علی نامی شخص جاں بحق جبکہ ان کی بیوی اور ایک بیٹی زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں