ضلع بٹگرام کے علاقے کوزا بانڈہ میں مسلح شخص کی سکول وین پرفائرنگ کے نتیجےمیں ڈرائیور سمیت 6طلبہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسکول وین پیرداہری کے علاقے سے آرہی تھی جب اسے نشانہ بنایاگیا۔ واقعے میں پانچ طلبہ اور وین کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔
پولیس اہلکار گل نبی نے بتایا کہ زخمیوں کو بٹگرام کے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک شدید زخمی کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی وجہ حملہ آور اور وین ڈرائیور کے درمیان ذاتی دشمنی تھی۔
ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ علاقے میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔