ٹانک:وڑوکی گاؤں میں مسجد پر ڈرون حملے میں دو افراد جاں بحق،2زخمی

ضلع ٹانک کے تھانہ صدر کی گاؤں وڑوکی میں مسجد پر مبینہ ڈرون حملے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

مقامی زرائع کے مطابق ڈرون حملہ گزشتہ شب ہوا ہے جس میں تبلیغی جماعت کے افراد نشانہ بن گئے ہیں۔جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق گاؤں مغزی اور شادی خیل سے تھا.

شہید اور زخمی افراد تبلیغ کے سلسلے میں 3 دن کے لئے گاؤں مغزی سے گاؤں وڑوکی آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کے حملے میں ملک بھر میں خواتین اور بچوں سمیت 26افراد شہید، 46 زخمی
جاں بحق افراد کی شناخت نیک زمان اور محمد نور بیٹنی کے نام سے ہوئی.زخمیوں میں ممتاز علی شاہ اور حکمت اللہ شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں