باجوڑ:تحصیل ماموند میں دوران جھڑپ گھر پرگولہ گرنے سے 3 بچے زخمی،لوگوں کا احتجاج

محمد بلال یاسر
ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری جھڑپ کے دوران گھر پر گولہ گرنے سے تین بجے زخمی ہوگئے۔

برہ لغڑئی میں جاری جھڑپ کے دوران گولہ اقبال نامی شخص پر گرگیا جس کے نتیجے میں 3 بجے زخمی ہوگئے۔زخمیوں بچوں میں نساء ریان اور مہناز شامل ہیں۔

دوسری جانب سے باجوڑ یوتھ کے جانب سے لغڑئی بازار میں واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔

مظاہرہے میں ہزاروں افراد شریک ہیں ۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جنگ کے دوران آبادی کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں