کوئٹہ میں بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکہ،4 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق آج صبح صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے مارگٹ میں سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک ظفر، لائنس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں