جنوبی وزیرستان: گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے خاتون اور بچی جاں بحق، 5 زخمی

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل شکتوئی میں گھر پر ماٹر گولا گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سیاسی و سماجی رہنماؤں عالم زیب محسود اور حاجی سید انور کے مطابق تریخ تالائی گاؤں میں ایک گھر پر مارٹر شیل گرا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 3 بچیوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حاجی سعید انور نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مقامی آبادی پر مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں۔

انہوں نے اس واقعے پر جنوبی وزیرستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں اور قبائلی مشران کو صبح 10 بجے شکتوئی تریخ تلائی آنے کی دعوت دی ہے۔

یاد رہےکہ اس سے قبل بھی جنوبی وزیرستان اپر میں گھروں پر مارٹر گولے لگنےکے واقعات سامنے آئے ہیں۔ رواں سال 15 فروری کو تحصیل سراروغہ کے گاؤں شکاری منزاکائی میں مبینہ طور پر جرگے پر مارٹر گولہ لگنے سے مقامی ٹھیکیدار جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئےتھے.

اس سے قبل گذشتہ سال نومبر میں تحصیل لدھا کے گاؤں سیگہ میں گھر پر مارٹر کا گولہ گرنے سے قربان علی نامی شخص جاں بحق ہوگئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں