ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقےموسی زئی شریف میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ چودہوان کے ایس ایچ او غلام قاسم خان عدالت میں پیشی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی طرف پرائیویٹ گاڑی میں روانہ تھے اسی دوران موسیٰ زئی اڈہ کے قریب نامعلوم مُسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او غلام قاسم محفوظ رہے تاہم ہیڈ کانسٹیبل جاوید عالم جاں بحق اور ایک شہری احسان اللّٰہ ولد صاحب جان زخمی ہوگئے۔
زخمی شہری کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا جہاں دوران علاج زخموں نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعدسیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔