جنوبی وزیرستان لوئر میں مقامی سیاسی رہنما کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

جنوبی وزیرستان لوئر میں پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت مقامی سیاسی رہنماء کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے .

تھانہ وانا میں ایف آئی آر تاج محمد وزیر کے خلاف درج کی گئی ہے جو جنوبی وزیرستان لوئر کے سیاسی رہنماؤں میں سب سے متحرک سمجھے جاتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف بہادر کے مطابق تاج محمد وزیر کے خلاف سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر پیکا ایکٹ کے دفعہ 10 کے تحت ایف آئی آر درج کردی گئی ہے.

ڈی پی او کا کہنا ہے،کہ بار بار تنبہ کے باوجود آج بھی کچھ عناصر اپنے ذاتی مفادات کے لئے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چلاکر عام عوام کو اشتعال دلاتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے تمام صارفین بغیر تصدیق کے خبریں چلانے سے گریز کریں، بغیر تصدیق، بے بنیاد اور منفی خبریں چلانے والوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

واضح‌رہے کہ گزشتہ مہینے پارلیمان سے پاس ہونیوالے پیکا ایکٹ قوانین کے تحت جنوبی وزیرستان لوئر میں یہ پہلی ایف آئی آر ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں