جنوبی وزیرستان اپر،بارودی سرنگ کے دھماکے میں بچہ جاں بحق

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا میں لینڈ مائن کے دھماکے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گاؤں کڑم گرڑائی میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں احسان اللہ نامی پولیس اہلکار کا 10 سالہ بیٹا بارودی سرنگ کے دھماکے میں شدید زخمی ہوگیا۔

خاندانی زرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کے زریعے بچے کو زخمی حالت میں ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کے مختلف علاقوں میں لینڈ مائنز کے واقعات تسلسل سے پیش آتے رہتے ہیں۔گذشتہ ماہ تحصیل تیارزہ کے علاقے بدر میں لینڈ مائن کے دھماکے میں ایک نوجوان معزور ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں