ٹانک،جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مختلف شاہراؤں پر کل کرفیو نافذ ہوگی

خیبر پختونخواہ کے تین اضلاع ٹانک ، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف راستوں پر کل کرفیو نافذ ہوگی۔

تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سےکرفیو کے نفاذ کے حوالے سے الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ٹانک کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کل 17 مارچ سے کوڑ قلعہ، منزائی، خرگی ،کڑی وام اور جنڈولہ فورٹ روٹ پر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا جانے والا راستہ کھلا رہے گا۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کل کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل برمل کے علاقے زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک سڑک بند رہے گی۔

اس طرح جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے تنائی سے سرویکئی اورجنڈولہ جانے والی روڈ بند رہے گی۔

جنوبی وزیرستان اپر کے ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل سراروغہ کے علاقے احمد وام سے کوٹکئی تک روڈ بند رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل لدھا کے علاقے بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی۔

تینوں اضلاع کی انتظامیہ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر مختلف شاہراؤں پر کرفیو نافذ کی گئی ہے جس کے تحت کل صبح 6 بجے سے شام چھ بجے تک ان تمام راستوں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں