خیبر،وادی تیراہ میں تیز بارش کی وجہ سے کمرے کا چھت گرنے سے میاں‌،بیوں‌بچی سمیت جاں‌بحق

ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں تیز بارش سےکمرے کاچھت گرنے سے میاں‌،بیوں بچی سمیت جاں‌بحق ہوگئے.

یہ واقعہ میدان بر قمبرخیل میں گذشتہ شب پیش آیا تھا.بسم اللہ نامی شخص اہلیہ اور کمسن بیٹی کے ہمراہ سورہے تھے کہ اس دوران موسلادار بارش کی وجہ سے اچانک ان کا کمرا گر گیا.

حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں کو ملبے سے نکالا تاہم وہ شدید زخمی ہونے کے باعث جانبر نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں