افغان عبوری حکومت نے ٹی وی چیلنز پر سیاسی اور اقتصادی مباحثوں پر پابندی عائدکردی

افغانستان کی عبوری حکومت نے ٹیلی ویژن پروگراموں میں سیاسی اور اقتصادی مباحثوں پر پابندی عائد کردی۔

افغان جرنلسٹس سنڑ(اے ایف جے سی) نے کہا ہےکہ طالبان کی وزارت اطلاعات و ثقافت نے ٹیلی ویژن پر سیاسی اور اقتصادی مباحثوں کی تیاری اور نشریات پر پابندی لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اے ایف جے سی نےاس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے تنقیدی آوازوں کو دبانے اور یک آواز پالیسی کو نافذ کرنے کی کوشش قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق طالبان نےٹی وی چینلز کو کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو صرف عبوری حکومت کے ترجمانوں سے سیاسی اور اقتصادی معاملات پر بات کر سکتے ہیں۔

عبوری حکومت نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔