شمالی وزیرستان،امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر میرعلی سے لوگوں کا انخلا جاری

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی سے مخدوش سکیورٹی صورتحال کے باعث لوگوں کا انخلا جاری ہے.

سرکاری زرائع کے مطابق میرعلی کے گاؤں بڑوخیل، حسوخیل، موسکی اور حیدرخیل گاؤں سے درجنوں خاندان بنوں منتقل ہوگئے ہیں.

زرائع نے مذید بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پرروزانہ 15 سے 20 خاندان میرعلی سے دوسرے شہروں میں منتقل ہورہے ہیں.

حکومت کی جانب سے اب تک شمالی وزیرستان کے کسی بھی علاقے کو خالی کرنے کا حکم نہیں ملا ہے تاہم علاقے میں امن او امان کی مخدوش صورتحال کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت دیگر شہروں کی طرف ہجرت کرنے لگے ہیں.

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی میں‌گذشتہ کئی سالوں سے امن و امان کی صورتحال خراب رہی ہے.مقامی لوگوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور بد امنی کے خلاف مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے۔ دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں امن کے قیام کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور بدامنی پیدا کرنے والے گروپس کے خلاف کاروائی جاری ہیں۔