خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں ہفتے کی صبح فائرنگ کے ایک واقعے میں ڈپٹی کمشنر سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو لوئر کرم کے کنج علیزئی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کرم کو تھل ہنگو سے ملانے والے قصبے بگن کے مقام پر جاری دھرنا دینے والے مظاہرین سے بات چیت کر رہے تھے کہ اس دوران فائرنگ ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر مظاہرین کو دھرنا ختم کرنے اور پاڑہ چنار جانے والے قافلے کے لیے سڑک کھلنے کے لیے مذاکرات کر رہے تھے.