جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے صحافی پر راولپنڈی میں تشدد

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا صحافی راولپنڈی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور تشدد سے زخمی ہوگیا ہے۔

یہ واقعہ سموار کی شام راولپنڈی کے علاقے ٹرانسفارمر چوک میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم ملزمان نے جنوبی وزیرستان لوئر سے تعلق رکھنے والے صحافی گل زمان وزیر سے موٹرسائیکل ٹکرائی۔

نیوز کلاﺅڈ کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے گل زمان کا کہنا تھاکہ ایک ملزم نے پہلے ان سے موٹرسائیکل ٹکرائی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے دو اورساتھی موٹرسائیکلوں پر آئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملزمان نے مجھ پر پہلے فائرنگ کی اور پھر پستول کے بٹ سے ان پر تشدد کیا۔

واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گل زمان کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے واقعے کی ایف آئی درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔