کرک،پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، پولیو ورکر زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں انسداد پولیو ٹیم پرنامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی پر معمورایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک پولیو ورکر زخمی ہوا ہے.

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ ٹیری کی حدود شکرخیل میں پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی پولیو ورکر کا نام اسد اللہ بتایا جا رہاہے۔

واقعے میں زخمی پولیو ورکر کو ریسکیو 1122 اہلکاروں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بانڈہ منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ٍ16 دسمبر سے 19دسمبر تک ملک کے 143 اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں