پشتون تحفظ مومنٹ(پی ٹی ایم) کے رہنما عالمزیب محسود کی رہائی اگلے ہفتے متوقع ہے.
نیشنل ڈیموکرٹیک موومنٹ (این ڈی ایم)کے رہنما گلبدین محسود کے مطابق عالمزیب محسود کی رہائی کیلئے تمام قانونی کاروائی مکمل کی جاچکی ہے.
نیوز کلاؤڈ سے بات چیت کرتے ہوئے گلبدین محسود کا کہنا تھاکہ سموار کے روز امید ہے کہ عالمزیب محسود رہا ہوجائیںگے.
عالمزیب محسود کو 2 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نےاپنے گھر سے گرفتار کیا تھا اور وہ اس وقت ہری پور جیل میںہے.ان کی گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت عمل میںلائی گئی تھی تاہم دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود وہ جیل میں ہیں.