خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل جانی خیل میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سین تنگہ میں پیش آیا ہے۔
حکام کے مطابق پہلے سے تاک میں بیٹھے ملزمان نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنما ملک شودی خان، عجب خان،اجمل اور خاتون جاں بحق ہوگئے ۔
واقعے میں خاتون اور بچی سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں علاج کیلئے بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔
واضح رہے کہ گذشتہ شام بنوں سے سب ڈویژن وزیر میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے7 پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغوا کرلیا تھا۔