خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کےسب ڈویژن وزیر میں نامعلوم افراد نے سات پولیس اہلکاروں کو اسلحہ سمیت اغواء کرلیا۔
حکام کےمطابق پیر کے روز اغواکاروں نے پہلے روچہ چیک پوسٹ پر قبضہ کیا اور بعد ازاں پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔
اغواکا روچہ چیک پوسٹ سے تمام چھوٹا بڑا اسلحہ اور سامان بھی ساتھ اٹھا کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق شام کے وقت مسلح گروہ نے سب ڈویژن وزیر کے پہاڑی علاقے روچہ چیک پوسٹ کا گھیراؤ کیا اور چیک پوسٹ پر موجود 7 اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔
مغوی پولیس اہلکاروں میں سلیم، عقل رحمان، میوہ جان، روشان، عبدالمالک، نعمت اللہ اور شاد محمد شامل ہیں۔
واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور مغویوں کی تلاش جاری ہے۔