بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بڑی سطح پر بےقاعدگیاں سامنے آگئیں۔
آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق سال 2018 تا 2022 ایک ارب 90 کروڑکی زکوٰۃ مستحقین میں تقسیم ہی نہیں کی گئی اور 2021-22 میں ایک کروڑ 16 لاکھ سے زائد رقم 1382 مستحقین کو دیے گئے۔
آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1382 مستحقین پہلے سے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021-22 میں 206 ریٹائر اور حاضرسروس ملازمین کو 60 لاکھ روپے زکوٰۃ دی گئی جس میں گریڈ 16 اور 17 کے 14افسران بھی شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق 2014 سے 2022 کے دوران زکوٰۃ فنڈ کے 20 لاکھ روپے بینکوں میں پڑے رہ گئے، 11مقامی زکوٰۃ کمیٹوں کے بینک اکاؤنٹ بند ہوگئے تھے۔