شمالی وزیرستان، غلام خان بارڈر پرانٹری سسٹم کی بندش کے حوالے سے قبائل کا جرگہ

زاہد وزیر
خیبرپختونخو ا کے ضلع شمالی وزیرستان کےپاک افغان بارڈرغلام خان پر انٹری سسٹم بندش اور دوبارہ بحالی بارے مختلف اقوام کا جرگہ منعقد کیاگیا۔

ضلع بنوں میں ہونے والے جرگہ میں مداخیل، کابل خیل، زوئی سیدگی، گربز اور گیان خیل اقوام کے مشران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

مذکورہ اقوام کے مشران نے انٹری کے معاملے پر متعلقہ حکام کے ساتھ جرگہ کے ذریعے ملاقات کرنے اور مسئلے کا حل نکالنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کیلئے تمام اقوام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ حکومت سے مسئلہ کے حل کیلئے جرگہ کرے گی۔’

جرگہ نے متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ براستہ غلام خان منقسم اقوام کو انٹری کی اجازت دی جائے کیونکہ مذکورہ اقوام بارڈر کے دونوں طرف آباد ہیں جن کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جرگے میں فیصلہ کیا گیاکہ حکومت کیساتھ جرگہ کے بعد سب اقوام کا ایک اور جرگہ بلایا جائے گا جو کہ آگے کا لائحہ عمل طے کرے گا۔