ٹانک میں عالم دین قتل،ڈیرہ اسماعیل خان میں عسکریت پسندوں نے بس کو آگ لگادی

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین جاں بحق ہوگئےجبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں عسکریت پسندوں نے بس کو آگ لگا دی۔

پہلاواقعہ گذشتہ رات ضلع ٹانک کے گاؤں شاہ عالم کے قریب پیش آیا۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عالم دین کا نام مولوی احسان اللہ تھا جو ضلع ٹانک کے گاؤں گرہ بڈھا کا رہائشی تھا۔

مرحوم کو آج مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

دوسری جانب آج ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے قریب بس پر عسکریت نے حملہ کردیا۔بس درازندہ سے ڈی آئی خان جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سواریوں کو زبردستی گاڑی سے اتارکرگاڑی کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔

دہشت گردوں نے سواریوں کو اُتار کر بس کو آگ لگانے کے بعد ڈرائیورز کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گاڑی کے مالک کو حکومت کا ساتھ نہ دینے کی وارننگ دی تھی،طالبان کے خلاف بیان اورحکومت کے ساتھ دینے پر جانے سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

بس کو آگ لگانے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے جبکہ انکی گرفتاری کےلئے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔