جنوبی وزیرستان، انٹر امتحانات شروع ،لدھا،کانیگرم اور وانا میں امتحانی مراکز قائم

نورعلی
خیبرپختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان لوئر اور اپر میں انٹر کےسلانہ امتحانات شرو ع ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ امتحان کے تحت آج فرسٹ ائیر کا پیپر ہوا جبکہ سیکنڈ ائیر کا پرچہ ہوگا۔

امتحانات کے لئے عملہ تعینات کر دیا گیا ہے اور امتحانی مراکز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، باقاعدہ طور پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں.

امتحانی مراکز گورنمنٹ ڈگری کالج وانا،گورنمنٹ کالج سام کالج اور گورنمنٹ ڈگری کالج لدھا قائم کئے گئے ہیں، وانا میں طالبات کے لئے الگ سنٹر قائم کیا گیا ہے.

طالبات سنٹر سے کئی طالبات اور والدین نے شکایت کی کہ امتحانی عملہ وقت پر نہیں پہنچ سکاجس سے طالبات کا پرچہ متاثر ہوا.

والدین کی جانب سےشدید تحفظات کا اظہار کیاگیا اور بروقت امتحانی عملہ سنٹر نہ پہنچنے کی وجہ معلوم کرنے کی درخواست کی .ڈیرہ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے.