خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل،آج حلف برداری ہوگی

خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل دیدی گئی جو آج حلف اٹھائے گی۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے نئی کابینہ کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔

صوبائی کابینہ میں شامل وزراء کے ناموں کی منظوری پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سےملاقات کے موقع پر دی تھی۔

وزرا میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللّٰہ خان، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور، نذیر احمد عباسی، پختون یار خان، آفتاب عالم خان آفریدی، خلیق الرحمن، سید قاسم علی شاہ، فیصل ترکئی اور محمد ظاہر شاہ شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے 5 مشیروں کا بھی تقرر کیا جائے گا جن میں سید فخر جہان، مزمل اسلم ، محمد علی سیف، مشال اعظم ، زاہد چن زیب شامل ہیں۔