ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں سرکاری ٹیچر کی گولیوں سے چلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مقامی زرائع کے مطابق صوبتی کچہ میں شبیر نامی سرکاری اسکول کے ٹیچر کی لاش ملی ہے جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ڈی پی او ٹانک افتخار علی شاہ کے مطابق سکول ٹیچر شبیرہفتے کو سکول سےچھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا اور آج صبح سکول کے قریب اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مقتول گورنمنٹ ہائی سکول صوبتی کچہ میں بطور ٹیچر کی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا اور ٹانک کے گاؤں تجوڑی کا رہائشی تھا .