نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں4 روپے اور 13 پیسے مزید اضافہ کردیا ہے.
وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
یاد رہے نگران وفاقی حکومت نے 15 فروری کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے 73 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8روپے 37 پیسے کااضافہ کیا تھا۔